• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 13266

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اگر کوئی عورت مشترکہ فیملی میں رہتے ہوئے اپنے ساس یا سسر کو زکوة ادا کرے کیا اس کی زکوة ادا ہوجائے گی؟ برائے مہربانی قرآن و سنت اور شریعت مطہرہ کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 833=641/ل

    اگر عورت کی ساس یا سسر مستحق زکاة ہیں، تو ان کو زکاة کی رقم دی جاسکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند