• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 17792

    عنوان:

    میرے پاس کچھ سونا ہے اور میں ان زیورات پر زکوة واجب ہے ۔ اب میں ان زیورات کو اپنی لڑکیوں کی شادی کے لیے (جن کی عمر سات سال اور چار سال ہے) رکھنا چاہتاہوں۔ کیا مجھ کو ان زیورات پر زکوة دینی ہوگی؟ کیا میں کبھی کبھی ان زیورات کو استعمال کرسکتاہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1935=1549-12/1430

    اگر آپ نے ان زیورات کو اپنی لڑکیوں کو ہبہ نہیں کیا ہے تو ان زیورات کے مالک آپ ہی ہیں، اوران پر حسبِ شرائط وجوب زکاة، زکاة واجب ہوگی۔ اور آپ جس وقت چاہیں ان زیورات کو استعمال کرسکتے ہیں اور اگر آپ نے ان زیورات کو اپنی لڑکیوں کے نام ہبہ کردیا ہے تو ان کی مالک لڑکیاں ہوگئیں، ان پر زکاة واجب نہیں اور نہ ہی آپ کے لیے کسی بھی وقت ان زیورات کا استعمال کرنا جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند