• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 68856

    عنوان: قرآن کی تفسیر کیا ہر کوئی آدمی کر سکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: قرآن کی تفسیر کیا ہر کوئی آدمی کر سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 68856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 828-828/B=11/1437

    ہر آدمی قرآن کی تفسیر نہیں کرسکتا ہے ، قرآ ن کی تفسیر کرنے کے لیے عربی زبان کا ماہر ہو، تفسیر کے لیے جتنے علوم کی ضرورت پڑتی ہے ان تمام علوم پر اچھی نظر رکھتا ہو، تمام قرآنی آیات پر اس کی نظر ہو کیونکہ ایک آیت دوسری آیت کی تفسیر کرتی ہے اسی طرح احادیث پر بھی گہری نظر رکھتا ہو کیونکہ قرآن کی تفسیر احادیث کرتی ہیں تفسیر اللہ کی مراد کو بیان کرنے کانام ہے، ہر کوئی اللہ کی مراد کو نہیں بیان کرسکتا ہے جید عالم ہو اور معتبر کتب تفسیر سامنے رکھ کر ہی اللہ کی مراد کو بیان کرسکتا ہے، اگر کسی نے اپنی لاعلمی کی وجہ سے اللہ کی مراد کو غلط بتایا تو اس کو ٹھکانہ سیدھا جہنم بتایا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند