• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 41716

    عنوان: اولیٰ یہ ہے کہ اذان کے وقت تلاوتِ قرآن کو موقوف کردے

    سوال: میں مسجد میں بیٹھا قرآن پڑھ رہا تھا کہ اذان ہونے لگی، میرا ایک دوست جو قریبب ہی بیٹھا تھا ا س نے مجھے قرآن بند کرنے کو کہا ، کیو ں کہ اسکے خیال میں اذان کا جواب دینا واجب ہے اور اذاان کے وقت قرآن بند کردینا چاہیے، مجھے ایک ساتھی نے بتایا کہ مسجد میں جو شخص بیٹھا ہو اسکے لیے اذان کا جواب دینا واجب نہیں ہے، اس بارے میں علماء کیا فرماتے ہیں؟

    جواب نمبر: 41716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1781-1381/B=10/1433 اولیٰ یہ ہے کہ اذان کے وقت تلاوتِ قرآن کو موقوف کردے۔ رہا اذان کا جواب یہ مستحب ہے واجب نہیں ہے۔ اور اذان کا جواب دو طرح ہوتا ہے۔ (۱) زبان سے (۲) مسجد کی طرف قدم سے چل کر۔ تومسجد میں بیٹھنے والے کے لیے چل کر جواب دینا نہیں ہے۔ رہا زبان سے تو مسجد میں بیٹھنے والا بھی زبان سے اذان کا جواب دے گا، یہ مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند