• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 601134

    عنوان: ایک مسجد میں مولانا قرآن پاک کی تفسیر پڑھتے ہیں، لیکن ترجمہ نہیں پڑھتے

    سوال:

    یہاں پر ایک مسجد میں مولانا قرآن پاک کی تفسیر پڑھتے ہیں، لیکن ترجمہ نہیں پڑھتے، ان سے ترجمہ پڑھنے کا کہا تو کہتے ہیں کہ آپ لوگوں کی سمجھ میں نہیں آئے گا، تو کیا قرآن شریف علماء کے سوا دوسرے سمجھ نہیں سکتے؟

    جواب نمبر: 601134

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:254-207/sd=4/1442

     عوام میں قرآن کریم کی تفسیر اسی لیے کی جاتی ہے تاکہ عوام بھی قرآن کریم کے معانی اور مطالب کو سمجھ سکیں، یہ صحیح ہے کہ تفسیر کے بغیر صرف ترجمہ پڑھنے یا سننے سے ناواقف عوام کے لیے قرآن کا صحیح سمجھنا مشکل ہوگا، ہاں تفسیر کے ساتھ اگر ترجمہ بھی کردیا جائے تو اس میں مضائقہ نہیں ہے ، پس مولانا صاحب سے درخواست کی جاسکتی ہے کہ اگر موقع ہو تو تفسیر کے ساتھ ترجمہ بھی کردیا کریں اور اگر وہ سامعین کے لیے صرف تفسیر ہی کو مناسب سمجھیں تو ترجمہ پر اصرار نہ کیا جائے ، مقصد قرآن کو سمجھنا ہے اور یہ مقصد تفسیر سننے سے بھی انشاء اللہ حاصل ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند