• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 37058

    عنوان: موبائل میں قرآن كی تلاوت یا ترجمہ یا احادیث ركھنا؟

    سوال: میر اسوال یہ ہے کہ موبائل میں قرآن کی تلاوت یا ترجمہ یا احادیث رکھنا جائز ہے یا نہیں ، اگر نہیں ہے تو اس کی کیا وجہ ہے؟

    جواب نمبر: 37058

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 35-21/N=4/1433 سننے سنانے کی خاطر موبائل میں قرآن کریم کی تلاوت، معتبر ومستند ترجمہ اور احادیث وغیراسلامی چیزیں رکھنا جائز ہے، شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں، شرط یہ ہے کہ ان کا ادب واحترام ملحوظ رکھا جائے، بے ادبی اور بے احترامی سے مکمل پرہیز کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند