• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 67170

    عنوان: اگر کسی نے مشت زنی کرلی مگر منی نکلنے سے پہلے رک گیا پھر اس میں سے قطرے نکلنے لگے تو کیا یہ منی ہوگی یا نہیں؟ اور کیا اس سے روزہ ٹوٹ گیا؟

    سوال: اگر کسی نے مشت زنی کرلی مگر منی نکلنے سے پہلے رک گیا پھر اس میں سے قطرے نکلنے لگے تو کیا یہ منی ہوگی یا نہیں؟ اور کیا اس سے روزہ ٹوٹ گیا؟ کچھ قطرے بھی انزال میں آگئے تو کیا وہ مذی کے حکم ہیں؟

    جواب نمبر: 67170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1176-1244/L=11/1437 اگر رکنے سے پہلے ریڑھ کی ہڈی سے کچھ نکلنے کا احساس ہوگیا تھا اور باہر آنے سے پہلے وہ رک گیا تو نکلنے والے قطرات منی ہی ہوں گے، ایسی صورت میں روزے کی قضاء لازم ہوگی، کچھ قطرے بھی انزال میں آگئے تو وہ بھی منی کے قطرے ہی کہلائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند