• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66611

    عنوان: دس دن میں پورا قرآن سننے کے بعد دوسری جگہ تراویح میں قرآن سننا؟

    سوال: جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں اکثر لوگ 1,2,3یا دس دن کی تراویح کا نظم کرتے ہیں ، میں دس دن کی تراویح کے لیے جاتاہوں اور دس دن کی تراویح پوری ہونے کے بعد میں پورے رمضان میں تراویح پڑھتاہوں۔ میرے ایک دوست نے کہا کہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے۔براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 66611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 841-847/sd=10/1437

    اگر آپ دس دن کی تراویح میں پورا قران سننے کے بعد پورے رمضان تراویح پڑھتے ہیں، تو ایسا کرنا شرعا صحیح ہے۔ آپ کا دوست کس بنیاد پر اس کو ناجائز کہتا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند