• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 147212

    عنوان: كیا منہ بھر قے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

    سوال: منہ بھر قے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 147212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 383-383/L=4/1438

    خود بخود منھ بھرکر قے ہوجانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا بشرطیکہ چنے کی برابر یا اس سے زائد جان بوجھ کر عمداً واپس نہ لوٹالے؛ البتہ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر قے کرے اور وہ منھ بھرکر ہو تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند