• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161712

    عنوان: پورے سال ایک طالب علم کا پڑھائی کرنے کا کیا طریقہ ہونا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسلہ ذیل کہ بارے میں پورے سال ایک طالب علم کا پڑھائی کرنے کا کیا طریقہ ہونا چاہیے جس سے اس کو امتحان میں ہمیشہ کامیابی ملے ۔ اور کچھ حیرت انگیز تجربات بھی بتائیں جس سے ہمیں سبق یاد رہے اور فائدہ ہو سکے ۔ تفصیلاً جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 161712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1049-962/M=9/1439

    قرآن کریم حفظ کرنے والے طالب علم پر لازم ہے کہ سبق خوب پختہ یاد کرکے سنایا کرے سبق کا پارہ بھی سنائے اور آموختہ پابندی سے سنایا کرے، عالمیت یا دوسری پڑھائی کرنے والے طلبہ کو چاہیے کہ سب کا اچھی طرح مطالعہ کرکے درسگاہ میں جائیں، استاد کی بات کو غور سے سنیں اور سبق سے فارغ ہوکر اس کا تکرار ومذاکرہ کریں اور ضروری بحثوں کو یاد کرلیا کریں، ان شاء اللہ کامیابی ملے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند