• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13753

    عنوان:

    میں نے ایک خواب دیکھا جس کی تعبیر معلوم کرنا ہے۔ خواب اس طرح ہے: میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بیٹھا ہوں میرے برابر میں دائیں طرف میری چچی کی بہن کا لڑکا بیٹھا ہوا ہے جس کی شکل میری چچی کے لڑکے کی طرح ہے۔ خواب میں اس لڑکے کی عمر تین چار سال ہوگی۔ میں اس کو اپنی طرف کرکے پیار کرتاہوں تو وہ میری داڑھی تھڈی کے نیچے سے پکڑ کر اتنی زور سے کھینچتا ہے کہ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے اور اس کے ہاتھ میں تھوڑے بال آجاتے ہیں۔ میں اس کو کچھ نہیں کہتا اور پھر میں کہتاہوں کہ اگر کسی او رکا بچہ ہوتا تو بتاتا۔ یاد رکھیں میری چچی کی بہن کا لڑکا اصلیت میں عمر میں بڑا ہے او راس کی شکل بھی میرے چچی کے لڑکے سے مشابہ نہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1353=1064/ھ

    ادائے حقوق میں کچھ کوتاہی ہوتی ہے، یہ تعبیر ہے اس کی طرف آپ کو خصوصی توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند