• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 608176

    عنوان:

    خواب دیکھا کہ گاؤں میں رشتے کی پھوپی کے گھر گئے ہیں وہاں پر پھوپی ہیں جو انتقال کر چکی ہیں 

    سوال:

    خالد نے خواب دیکھا کہ گاؤں میں رشتے کی پھوپی کے گھر گئے ہیں وہاں پر پھوپی ہیں جو انتقال کر چکی ہیں خالد کی بہن ہیں جو حیات میں ہیں پھوپھا بھی آ گئے جو حیات میں نہیں ہیں پھوپھی کے فرزند بھی موجود تھے جو حیات میں ہیں گھر کے باہر اندھیرا تھا خالد نے وہاں پر زبردست روشنی کرا دی پھر اپنے گھر آ گئے گھر پر خالد کی والدہ اور بڑے بھائی ملے دونوں حیات میں نہیں ہیں، اور پھوپھی کے گھر پر جو بہن تھی وہ بھی ملی اور ایک بھائی ملے جو حیات میں ہیں، وہ بھائی خالد سے بول رہے ہیں چلو چلا جائے اور والدہ منع کر رہی ہیں مت جاؤ. خالد پریشان ہو کر والدہ کے پیر پر اپنا سر رگڑنے لگے اور والدہ کو بتایا کہ آپ روک رہی ہیں مت جاؤ اور بھائی بلا رہے ہیں، تب والدہ نے کہا جاؤ اور آنکھ کھل گئی۔ مہربانی کر کے اس خواب کی تعبیر بتایں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 608176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:567-423/L=5/1443

     یہ شیطانی خواب معلوم ہوتا ہے ،خالد کو چاہیے کہ باوضو سونے کا اہتمام کرے اور سونے سے پہلے سورہ اخلاص اور معوذتین پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کرے اور یہ عمل تین مرتبہ کرے اور جب تک نیند نہ آئے درود شریف پڑھتا رہے ، ان شاء اللہ اس طرح کے خواب نظر نہیں آئیں گے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند