• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 56684

    عنوان: ایك مسجد میں جمعہ كی نماز دو مرتبہ ہوتی ہے

    سوال: مجھے ایک مسجد کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس میں دو مرتبہ جمعہ کی نماز ہوتی ہے، ایک جماعت ساڑھے بارہ بجے اور دوسری جماعت ڈیڑھ بجے، کیوں کہ بہت سارے لوگ نماز پڑھنے آتے ہیں اور مسجد میں اتنی گنجائش نہیں ہوتی ہے ، اس لیے لوگوں نے دو مرتبہ جمعہ پڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، کیا یہ حنفی فقہ میں جائز ہے؟براہ کرم،باحولہ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 56684

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 86-86/M=1/1436-U ایک مسجد میں جمعہ کی دو جماعت نہ کی جائے، ایسا کرنا فقہ حنفی کی رو سے مکروہ ہے، صرف ایک جماعت کی جائے، بقیہ لوگ کسی دوسری مسجد میں جاکر جمعہ ادا کرلیا کریں اور اگر یہ دشوار ہو تو دوسری جماعت؛ مسجد سے الگ کسی مناسب مقام پر کرلی جائے، جمعہ کے لیے مسجد ہونا شرط نہیں ہے، لیکن خارج حصہ میں جمعہ پڑھنے والوں کو مسجد کا ثواب نہ ہوگا، اس لیے اگر مسجد میں بیک وقت تمام نمازیوں کے لیے گنجائش نہیں ہے اور توسیع ممکن ہے تو توسیع کی کوشش کی جائے تاکہ سب لوگ مسجد میں ایک جماعت کے ساتھ جمعہ ادا کرسکیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند