• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 606040

    عنوان:

    نماز جمعہ کی آخری دو سنتیں مؤکدہ ہیں یا غیرمؤکدہ

    سوال:

    آپ کی ویب سائٹ پر جمعہ نماز کی آخری دو سنت کے بارے میں دو مختلف جواب ہیں، ایک جواب میں ان دو سنت کو موَکدہ اور دوسرے میں غیر موَکدہ کہا گیاہے،

    جواب نمبر: 601732 بسم اللہ الرحمن الرحیم Fatwa : 414-300/H=05/1442 چار رکعت سنت مو?کدہ ہیں اور ایک قول کے مطابق چار کے بعد دو مزید سنت مو?کدہ ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بعد والی دو سنتوں کا مو?کدہ ہونا مروی ہے چار رکعت سنت کے بعد بہتر یہ ہے کہ دو رکعت سنت اور اداء کرلی جائیں ۔ الحلبی الکبیر وغیرہ میں اسی طرح ہے۔

    جواب نمبر: 146695 بسم اللہ الرحمن الرحیم Fatwa ID: 189-215/Sd=4/1438 جمعہ سے متعلق تفصیل یہ ہے : (۱) چار رکعات سنت موکدہ۔ (۲) دو رکعات فرض۔ (۳) چار رکعات سنت موکدہ۔ (۴) دو رکعات سنت غیر موکدہ۔ بعض ائمہ کے نزدیک یہ بھی سنت مو?کدہ ہے۔

    جواب نمبر آئی ڈی 21650، بسم اللہ الرحمن الرحیم،(Fatwa: 725/506/L=1431)، جمعہ کی نماز سے پہلے چار رکعت سنت موَکدہ ہے اور جمعہ جمعہ نماز چار رکعت سنت موَکدہ اور دو رکعت غیر سنت موَکدہ ہیں۔ سن سنة مؤکدہ.....منہا أربع قبل الجمعة ....و منہا أربع بعدہا (طحاوی علی مراقی الفلاح فصل فی بیان النوافل، ص:213).

    جواب نمبر: 606040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 40-56/H=01/1443

     تینوں فتاویٰ میں اس پر اتفاق ہے کہ یہ دو سنت غیرموٴکدہ ہیں اول الذکر دو فتووٴں میں (علیٰ اختلاف الالفاظ) یہ ہے کہ ایک قول ان دو سنت میں موٴکدہ ہونے کا بھی ہے تیسرے فتوی میں البتہ اس قول سے تعرض نہیں کیا گیا، لہٰذا جواب میں اختلاف نہیں ہے۔ امید ہے کہ اب کچھ اشکال نہ رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند