• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 159031

    عنوان: جمعہ کی نماز چھوڑنا کب جائز ہوتا ہے؟

    سوال: کیا جمعہ کی نماز کو چھوڑنے کی اجازت کن کن شرائط کی بناء پر ہے ؟

    جواب نمبر: 159031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:725-577/sn=7/1439

    جو شخص مسافر ہو یا حدودِ شہر سے باہر ہو یا مریض ہو کہ باہر نکلنے سے شدید تکلیف ہوتی ہو یا بیماری کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو اس طرح اپاہج، معذور اور قیدی پر شرعاً جمعہ فرض نہیں ہے، نیز اگر سخت سردی پڑرہی ہو یا تیز بارش ہورہی ہو یا شہر میں (مثلاً) بد امنی پھیلی ہو جس کی وجہ سے باہر نکلنے میں خطرہ ہو تو ان صورتوں میں بھی شرعاً جمعہ فرض نہیں ہے، مذکورہ بالا تمام صورتوں میں جمعہ کی نماز چھوڑنے کی گنجائش ہے، وشرط لافتراضہا إقامة بمصر وصحّة․․․ ووجود بصر وقدرتہ علی المشي وعدم حبس وخوف ومطر شدید (تنویر)․․․ ووحل وثلج ونحوہما․․․ أي کبرد شدید کما قدمناہ في باب الإمامة الخ (درمختار مع الشامي: ۳/۲۷، ط: زکریا، باب الجمعة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند