• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 31691

    عنوان: جمعہ کی رکعتیں

    سوال: مجھے آپ سے جمعہ کی مسنون رکعات پوچھنی ہیں؟

    جواب نمبر: 31691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 809=809-5/1432 جمعہ کی فرض نماز سے پہلے چار رکعت مسنون ہیں اور جمعہ کے بعد بھی چار رکعت اور بعض روایت کے مطابق چھ رکعات مسنون ہیں، حدیث میں ہے: عن ابن مسعود أنہ کان یصلي قبل الجمعة أربعًا وبعدہا أربعًا (ترمذی شریف: ۱/۱۱۸) اور دوسری حدیث میں ہے: عن أبي ہریرة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من کان منکم مُصلیًا بعد الجمعة فلیُصلّ أربعًا (ترمذی: ۱/۱۱۷) اور مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے: عن أبي عبد الرحمن قال: قدم علینا ابن مسعود فکان یأمرنا أن نصلي بعد ا لجمعة أربعًا، فلما قدم علینا علي أمرنا أن نصلي ستًّا فأخذنا بقول عليّ وترکنا قول عبد اللہ قال: کان یصلي رکعتین ثم أربعًا․ (مصنف لابن أبي شیبہ، کتاب الجمعة: ۴/۱۱۷) وقت کی تنگی اور ہجوم کار کی وجہ سے بہت سی مرتبہ نفس جواب پر اور بعض مرتبہ صرف کتاب کے حوالے پر اکتفاء کیا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند