• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 605339

    عنوان:

    خطبہ کے دوران پنكھا جھلنا؟

    سوال:

    کیا دوران خطبہ دستی پنکھے سے خود ہوا لینا جائز ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 605339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 944-640/SN=12/1442

     خطبہ کو دھیان سے سننا شرعاً واجب ہے، اس دوران کھانا، پینا، بات کرنا یا کوئی اور کام انجام دینا شرعاً مکروہ ہے؛ لہٰذا دستی پنکھا جھلنا بھی مکروہ ہوگا۔ ثم إن الاستماع والإنصاب واجب عندنا وعند الجمہور حتی أنّہ تکرہ قراء ة القرآن ونحوہا وردّ السّلام وتسمیت العاطس وکذا الأکل والشّرب وکل عملٍ الخ (کبیری: 3/112)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند