• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 25291

    عنوان: جمعہ کے خطبہ میں امام کا دعا کرنے کے سلسلے میں سوال ہے۔ حال ہی میں ایک شخص سے میری ملاقات ہوئی ہے جو کہہ رہا تھا کہ ان دنوں یہ عمل عام ہوگیاہے کہ جمعہ کے خطبہ کے آخر میں امام کچھ دعا کریں گے، انہوں نے مزید تذکرہ کیا کہ ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ ثابت نہیں ہیکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی خطبہ میں دعا پڑھی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ صحیح ہے یا غلط ؟اگر کوئی ایسا واقعہ ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ میں دعا پڑھی ہے تو ضرور اس کا حوالہ دیں۔ 

    سوال: جمعہ کے خطبہ میں امام کا دعا کرنے کے سلسلے میں سوال ہے۔ حال ہی میں ایک شخص سے میری ملاقات ہوئی ہے جو کہہ رہا تھا کہ ان دنوں یہ عمل عام ہوگیاہے کہ جمعہ کے خطبہ کے آخر میں امام کچھ دعا کریں گے، انہوں نے مزید تذکرہ کیا کہ ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ ثابت نہیں ہیکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی خطبہ میں دعا پڑھی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ صحیح ہے یا غلط ؟اگر کوئی ایسا واقعہ ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ میں دعا پڑھی ہے تو ضرور اس کا حوالہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 25291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1514=1159-10/1431

    استسقاء کے لیے دعا اور بعض قبیلوں پر بد دعا کا ذکر احادیث کے بعض خطبوں میں آتا ہے، اس کے علاوہ امام المسلمین کے لیے عدل وانصاف کے تقاضہ کو پورا کرنے والا ہونے کی دعا کرنا اور مسلمانوں کے صلاح فلاح اور عافیت کے لیے دعا کرنا یوں بھی خطبہ میں متوارث چلی آرہی ہے،اس لیے حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند