عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 11690
مجھے بتائیں کہ کیا میں جمعہ کو واجب کہوں یا فرض کہوں؟
مجھے بتائیں کہ کیا میں جمعہ کو واجب کہوں یا فرض کہوں؟
جواب نمبر: 1169001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 413=413/م
جہاں جمعہ کی فرضیت کے شرائط موجود ہوں، وہاں جمعہ فرض ہے، ایسی صورت میں جمعہ کو فرض کہنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جمعہ کے دن خطبہ کی اذان ختم ہوجانے کے بعد امام صاحب خطبہ پڑھانے سے پہلے خطبہ پڑھنے کے بجائے کہتے ہیں: بھائیو! آگے بڑھو، صفوں کی پورتی کرو۔ کیا یہ صحیح ہے؟ (۲) نماز شروع ہونے سے پہلے تکبیر پڑھنے کے بعد امام صاحب کہتے ہیں: کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑے رہو، صفیں سیدھی کرو۔ کیا تکبیر کے بعد یہ بول سکتے ہیں؟
1156 مناظرقصبے کی تمام مساجد میں جمعہ قائم کرنا
1816 مناظرکیا
جمعہ کا خطبہ اردو میں دینا جائز ہیں،اگر نہیں تو کیوں نہیں تفصیل سے قرآن وحدیث کی
روشنی میں جواب دیں۔
کیا
جمعہ کا خطبہ اردو زبان میں دیا جاسکتا ہے؟ اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟ کیوں کہ یہاں
کویت میں جمعہ کا خطبہ اردو زبان میں ہوتا ہے، اور اسے کویتی حکومت کی اجازت حاصل
ہے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ جب عربستان میں اس کی اجازت دی جاتی تو انڈیا میں کیوں
نہیں؟ برائے مہربانی قرآن وحدیث کے حوالے سے پوری تفصیل سے جواب دیں؟ تاکہ جو عالم
یہاں پر اردو زبان میں خطبہ دیتے ہیں ان سے سوال کرسکوں۔
ایک شخص ریاض میں رہتاہے اور وہ حج کرنا چاہتاہے ، اگر وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے جدہ آئے تو کیا اس لئے کیا میقات ریاض سے احرام باندھنا ضروری ہے؟یا وہ میقات مکہ سے احرام باندھ سکتاہے؟ (۲)ٌ اگر کوئی یہاں سعودی عرب آئے ہوں اور و ہ پہلے ہی حج ادا کرچکے ہوں جب کہ اس پر اس وقت حج فرض نہیں ہواتھا، حج فرض ہونے کے بعد کیا وہ اسے دوبارہ حج کرنا پڑے گایا پہلا حج کافی ہوگا؟ یا اگر وہ واپس ہندوستان آجائے تو کیا تب بھی حج کرنا پڑے گا؟ حج اول کافی نہیں ہوگا؟ (۳) اگر کوئی یہاں کمانے کی غرض سے آئے اور حج کر لے تو کیا یہ حج فرض ہوگا یا نہیں؟
654 مناظر