عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

India

سوال # 173206

امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، مجھے یہ جاننا تھا کہ فوت شدہ احباب و رشہ داروں کے لئے جس طرح قران مجید پڑھ کر بخشا جاتا ہے، کیا اسی طرح سے ہم اپنے زندہ رشتہ داروں کے لئے قران مجید پڑھ کر بخش سکتے ہیں کیا،یعنی کیا میں اپنے والد کے لئے یا کسی رشتہ دار کے لئے قران مجید ان کے زندہ ہونے کے باوجو د ان کے لئے پڑھ سکتا ہوں کیا؟ برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئین فرمائیں۔

Published on: Oct 22, 2019

جواب # 173206

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:91-84/sd=2/1441



 جی ہاں! زندوں کو بھی ایصال ثواب کیا جاسکتا ہے، لہذا آپ اپنے باحیات والد اور دوسرے رشتہ داروں کے لیے قرآن پڑھ کر اس کا ثواب پہنچا سکتے ہیں۔ من صام أو صلی أو تصدق وجعل ثوابہ لغیرہ من الأموات والأحیاء جاز ویصل ثوابہا إلیہم عند أہل السنة والجماعة کذا فی البدائع (شامی: ۱۵۲/۳، باب صلاة الجنازة، ط: زکریا دیوبند)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات