• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 601070

    عنوان:

    پیشگی علاج کرانا اور پیشگی پرہیز کرنا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ کسی بیماری(پولیو) کا حفظ ماتقدم کے طور پیشگی علاج کرانا یا کسی بیماری(شوگر وغیرہ) سے بچنے کیلئے پیشگی پرہیز کرنا کیسا ہے ؟قرآن و حدیث و عبارات فقہائے کرام سے تفصیلی جواب عنایت فرماکر اجر پائیں۔

    جواب نمبر: 601070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:181-145/N=4/1442

     اگرماہر فن ومعتبر ڈاکٹروں کی نظر میں کسی شخص کو کسی بیماری کے لگنے کا غالب گمان ہو تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور نقصان دہ چیزوں سے پرہیز کرنے میں شرعاً کچھ گناہ یا مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند