• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2105

    عنوان: کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ نبوت سے پہلے عیسائی تھے؟ کیونکہ نبوت سے قبل عیسائی مذہب اللہ کا صحیح مذہب تھا تو کیا وہ عیسائی تھے یا نہیں؟

    سوال: کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ نبوت سے پہلے عیسائی تھے؟ کیونکہ نبوت سے قبل عیسائی مذہب اللہ کا صحیح مذہب تھا تو کیا وہ عیسائی تھے یا نہیں؟ اگر نہیں! تو کیوں؟ کیونکہ حضرت عیسی علیہ السلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے سچے نبی تھے؟

    جواب نمبر: 2105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 850/ د= 818/ د

     

    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جو انبیاء و رسل مبعوث کیے گئے ہیں، وہ خاص خاص خطہ، علاقہ یا قوم کے لیے نبی بناکر بھیجے گئے ہیں۔ جس علاقہ میں بھیجے گئے وہیں کے لوگوں کے لیے ان پر ایمان لانا فرض ہوتا تھا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بعثت یقینا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کی ہے، مگر اپنے علاقہ کے لیے۔ مکہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام نبی و رسول ہوئے تھے، یہاں کے لوگوں پر انھیں حضرات پر ایمان لانا واجب تھا۔ چنانچہ یہاں کے موحدین ملت ابراہیمی کے متبع تھے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یقینا اور آپ کی والدہ بھی غالباً ملت ابراہیمی پر تھے۔ لہٰذا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے یہ کہنا کہ نبوت سے پہلے آپ عیسائی تھے درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند