• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 37333

    عنوان: ربیع الاول میں جھنڈا لگانا ؟

    سوال: آپ سے مجھے ایک سوال کرنا ہے کہ کیا ربیع الاوال میں جھنڈیا لگانا اچھی بات ہے ؟ کیا اس سیاللہ پاک اور حضرت محمد صلی آللہ علیہ وآلہ وسلم خوش ہوتے ہیں جو یہ بریلوی ہر سال جھنڈیا اور لائٹ لگاتے ہیں؟۔

    جواب نمبر: 37333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 560=316-3/1433 جھنڈیاں لگانا ضرورت سے زائد روشنی کرنا وغیرہ جیسے امور اسراف بلکہ تبذیر میں داخل ہیں، ریا ونمود، فخرومباہات سے مملو ہوتے ہیں اور ان جیسے امور سے اللہ پاک اور حضرت سید الرسل فخر عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم خوش نہیں ہوتے؛ بلکہ سخت ناراض ہوتے ہیں، جیسا کہ قرآنِ کریم حدیث شریف اس پر شاہدِ عدل ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند