• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 43165

    عنوان: کیا رخصت ہوتے وقت سلام کرنا سنّت ہے؟کیوں کہ اکثر لوگ تو اللہ حافظ کہتے ہیں کیا یہ بد عت ہے ؟براہ کرم، رہنمائی کریں۔

    سوال: کیا رخصت ہوتے وقت سلام کرنا سنّت ہے؟کیوں کہ اکثر لوگ تو اللہ حافظ کہتے ہیں کیا یہ بد عت ہے ؟براہ کرم، رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 43165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 149-149/M=2/1434 رخصت کے وقت سلام کرنا سنت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: إذا أتیتم المجلس فسلموا علی القوم، وإذا رجعتم فسلموا علیہم؛ فإن التسلیم عند الرجوع أفضل من التسلیم الأول (رواہ مسلم، رقم الحدیث: ۱۶۸۲، ۲۱۳۲) جب تم کسی مجلس میں آوٴ تو لوگوں کو سلام کرو، اور جب واپس ہونے لگو تو (پھر دوبارہ) لوگوں کو سلام کرو، اس لیے واپسی کے وقت سلام کرنا پہلی ملاقات کے وقت سلام کرنے سے افضل ہے۔ (شامي: ۹/ ۵۹۷، ط: زکریا)اور اس موقع پر سلام کے بجائے ”خدا حافظ“ کہنا خلاف سنت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند