• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 1910

    عنوان: رمضان المبار ک کی طاق راتوں میں خصوصی عبادت کا اجتماعی اہتمام کرناشرعا کیسا ہے؟ مدلل جواب دیں۔

    سوال: رمضان المبار ک کی طاق راتوں میں خصوصی عبادت کا اجتماعی اہتمام کرناشرعا کیسا ہے؟ مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 1910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 713/ ن= 709/ ن

     

    رمضان المباک کی طاق راتوں میں عبادت کے لیے اجتماع کا اہتمام و التزام کرنا شرعاً بدعت و ناجائز ہے: ویحصل القیام بالصلاة نفلاً فرادی من غیر عدد مخصوص․․․ أشار بقولہ فرادی إلی ما ذکرہ في متنہ من قولہ: ویکرہ الاجتماع علی إحیاء لیلة من ھذہ اللیالي في المساجد․․․ وصرح بکراھة ذلک في الحاوی القدسی (رد المحتار: ۲/۴۶۹، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند