• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 48398

    عنوان: میں نے پڑھا ہے کہ اللہ کے نام کے علاوہ کسی دوسرے کے نام کا کھانا حرام ہے ،دوسرے کے نام پر کیسا جیسے تیجا، چالیسواں قل یا مزاروں کا یہ دیگر تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: میں نے پڑھا ہے کہ اللہ کے نام کے علاوہ کسی دوسرے کے نام کا کھانا حرام ہے ،دوسرے کے نام پر کیسا جیسے تیجا، چالیسواں قل یا مزاروں کا یہ دیگر تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 48398

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1546-1030/L=1/1435-U اللہ کے نام کے علاوہ دوسرے کے نام کا کھانا حرام ہے اس سے مراد وہ کھانا جو غیر اللہ کے لیے چڑھایا گیا ہو، یا غیر اللہ کے نام پر نذر مانی گئی ہو، ایسا کھانا حرام ہے، اگر کھانا ایصالِ ثواب کے لیے بنایا گیا ہو تو فی نفسہ یہ طعام مباح اور صدقہ ہوگا اس کا کھانا حرام نہ ہوگا، مگر ایصالِ ثواب کے لیے دن وغیرہ کی تعیین ثابت نہیں، یہ بدعت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند