• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 2632

    عنوان:

    میری ایک ایڑی میں درد ہوتا ہے، میں نے دونوں پیر میں جوراب (موزے) پہن کرعمراہ ادا کیا، کیا یہ جائز تھا یا مجھے کوئی دم وغیرہ دینا ہوگا؟

    سوال:

    میری ایک ایڑی میں درد ہوتا ہے، میں نے دونوں پیر میں جوراب (موزے) پہن کرعمراہ ادا کیا، کیا یہ جائز تھا یا مجھے کوئی دم وغیرہ دینا ہوگا؟

    جواب نمبر: 2632

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 6/ ج= 6/ ج

    اگر آپ نے بحالتِ احرام ایک دن یا ایک رات موزے پہنے تو آپ پر دم دینا واجب ہوگا اوراگر اس سے کم مدت تک پہنا تو پھر صدقہٴ فطر کے بقدر صدقہ کرنا واجب ہے أما لولبہما قبل القطع فعلیہ دم وفي أقل صدقة (الشامي: ط زکریا ج ۳ص۵۰۰)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند