• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 62193

    عنوان: میں شارجہ میں انجینئرنگ کا کام کررہا ہوں ، 2015کے حج کے دوران میں منی میں ایک پروجیکٹ پر ایک مہینہ سے کام کررہا تھا،اور کام حج سے ایک دن پہلے مکمل ہو گیا تھا ،

    سوال: میں شارجہ میں انجینئرنگ کا کام کررہا ہوں ، 2015کے حج کے دوران میں منی میں ایک پروجیکٹ پر ایک مہینہ سے کام کررہا تھا،اور کام حج سے ایک دن پہلے مکمل ہو گیا تھا ،لیکن ہمیں حج مکمل ہونے تک منی میں ہی ٹھہرنا پڑاکہ اگر نظام میں کوئی پریشانی ہوتی ہے تو اسے درست کرسکیں۔یہ جان کر کہ ہمیں منی میں رکنا پڑے گا، ہم نے نیت کی ، احرام باندھاااور دوسرے حاجیوں کے ساتھ حج کیا، ہماری کمپنی نے اجازت دیدی تھی، اس کو ئی اعتراض نہیں تھا، ہم ورک پرمٹ یعنی ویزا ملازمت پر تھے اور سعودی انتظامیہ کسی کو حج کرنے کی اجازت نہیں دیتیہے سوائے ان لوگوں کے جس کے پاس حج ویزا ہوتاہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا سعودی انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر شریعت کے مطابق ہمارا حج درست ہوگیا؟ کیا ہمیں اس پر ثواب ملے گا؟

    جواب نمبر: 62193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 20-32/Sn=1/1437-U صورت مسئولہ میں آپ کا حج درست اور ادا ہوگیا، اور بہ شرطِ اخلاص ان شاء اللہ اس پر ثواب بھی ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند