• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 1176

    عنوان:

    کیا ہم کسی ایسے شخص کی طرف سے عمرہ کرسکتے ہیں جو انڈیا میں اپنے گھر پر ہو؟

    سوال:

    حج یا عمرہ کے سفر میں کیا ہم کسی ایسے شخص کی طرف سے عمرہ کرسکتے ہیں جو انڈیا میں اپنے گھر پر ہو؟مکہ میں مسجد عائشہ میں موجود ایک مفتی صاحب نے بتایا کہ ہم ایسے زندہ شخص کی طرف سے عمرہ نہیں کرسکتے جو خود مکہ آکر عمرہ کرنے کے قابل ہو۔

    جواب نمبر: 1176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  743/ج = 743/ج)

     

    آپ اپنے حج یا عمرہ کے سفر میں انڈیا میں اپنے گھر پر موجود شخص کی طرف سے نفلی عمرہ کرسکتے ہیں خواہ وہ مکہ آکر خود عمرہ کرسکتا ہو یا اس سے عاجز ہو، اور جن مفتی صاحب کا آپ نے حوالہ دیا ہے ان کا فتویٰ صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند