عبادات - حج وعمرہ

Pakistan

سوال # 160537

نفلی طواف میں غلطی سے سات کے بجائے چھ چکر لگا کر دو نفل پڑھ لیے ۔ اور حرم چھوڑ دیا۔ اب کیا ایک اور چکر لگا کر پھر نفل پڑھنے سے طواف پورا ہو جائے گا یا دوبارہ سے سات چکر لگانے ہوں گے ؟ کوئی کفارہ تو نہیں دینا ہو گا؟

Published on: May 1, 2018

جواب # 160537

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:790-686/D=8/1439



جی ہاں ایک چکر اور لگانے سے طواف پورا ہوجائے گا، اور پورے سات چکر پھر سے کرلے تو اور بہتر ہے، کوئی دم یا صدقہ دونوں صورتوں میں واجب نہ ہوگا۔ ویستحب الاستیناف في الطواف إذا کان ذلک قبل إتیان أکثرہ․․․ وإذا خرج من الطواف أو من السعي لغیر عذر ثم عاد یستحب الاستیناف سواء کان قبل إتیان أکثرہ أو بعدہ․ (غنیة الناسک: ۱۶۵)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات