• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 29621

    عنوان: رکن یمانی کی کیا اہمیت ہے؟ میں نے انٹرنیٹ پر چیک کیا،اس سے معلوم ہوا کہ اس سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پیدائش کا قصہ متعلق ہے؟ کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال: رکن یمانی کی کیا اہمیت ہے؟ میں نے انٹرنیٹ پر چیک کیا،اس سے معلوم ہوا کہ اس سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پیدائش کا قصہ متعلق ہے؟ کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 29621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):310=229-3/1432

    کعبة اللہ کے تین کونوں کے چکر لگانے کے بعد جب چوتھے کونے پر پہنچیں گے، اس کا نام ”رکن یمانی“ ہے، رکن یمانی کو دونوں ہاتھوں سے یا صرف داہنے ہاتھ سے چھونا سنت ہے، جب کہ دوسروں کو تکلیف پہنچائے بغیر وہاں تک پہنچنا ممکن ہو ورنہ بغیر ہاتھ لگائے ہی وہاں سے گذرجائے اور اس کی طرف ہاتھ کا اشارہ بھی نہ کرے، بعض حضرات استیلام کرتے ہیں اور ہاتھوں کو چومتے ہیں، یہ غلط طریقہ اور خلافِ سنت ہے، رکن یمانی سے گذرتے ہوئے ﴿رَبَّنَا اٰتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِیْ الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ الآیة۔ پڑھنا چاہیے، رکن یمانی کے حوالہ سے آپ نے جو واقعہ ذکر کیا ہے اس کا ہمیں علم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند