• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 153907

    عنوان: احرام سے پہلے ناخن اور بال کاٹنے کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: جولوگ قربانی کرتے ہیں وہ توماہ ذی الحجہ میں قربانی کرنے تک بال اور ناخن نہیں کاٹتے لیکن جو لوگ حج کرنے جاتے ہیں اور وہاں پرساتویں ذی الحجہ کو حج کے لیے احرام باندھتے ہیں توان کے لیے احرام سے پہلے ناخن اور بال کاٹنے کا کیا حکم ہے ؟ کیونکہ ہم نے حج کے کتابچوں میں دیکھا ہے کہ احرام سے پہلے مذکورہ صفائی حاصل کرنا چاہیے ۔

    جواب نمبر: 153907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1346-1322/M=12/1438

    حج کے احرام سے پہلے ناخن بال کاٹ کر صفائی حاصل کرلینا مستحب ہے، لیکن جو حاجی صاحبان بقرعید کی قربانی بھی کریں گے اور وہ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد احرام میں داخل ہوں گے تو ان کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ کچھ اور پہلے یعنی ذی الحجہ کا چاند نکلنے سے پہلے ہی ناخن بال وغیرہ کاٹ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند