عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 17496
اگرکسی
شخص (غیر صاحب نصاب) پر حج فرض نہ ہو لیکن کوئی صاحب نصاب شخص ا س کو پیسے دے کر
حج کرا دے گا، تو کیا اس غیر صاحب نصاب شخص کے ذمہ سے فرض ادا ہوجائے گا یایہ نفلی
حج ہوگا؟
اگرکسی
شخص (غیر صاحب نصاب) پر حج فرض نہ ہو لیکن کوئی صاحب نصاب شخص ا س کو پیسے دے کر
حج کرا دے گا، تو کیا اس غیر صاحب نصاب شخص کے ذمہ سے فرض ادا ہوجائے گا یایہ نفلی
حج ہوگا؟
جواب نمبر: 1749601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):1855=1484-12/1430
اگر وہ اپنی طرف سے حج فرض کی نیت کرکے حج کرلے تو اس کا حج فرض ادا ہوجائے گا، نیز اگر وہ اس کے بعد مال دار ہوگیا اور اس میں حج کرنے کی استطاعت ہوگئی تو اس پر دوبارہ حج کرنا ضروری نہیں ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال یہ ہے کہ میری بڑی بہن جو کہ غیر شادی شدہ تھی اس کا 22دسمبر2009کو انتقال ہوا۔ وہ سرکاری ٹیچر تھی۔ اس نے اپنے پیچھے پراپرٹی اور بینک بیلنس چھوڑا۔ میں سب سے چھوٹا بھائی ہوں اس کے ساتھ رہتا تھا۔ میں بے روزگار ہوں۔ میرے دو بچے ہیں ایک لڑکی جس کی عمر بارہ سال ہے اور ایک لڑکا جس کی عمر آٹھ سال ہے۔ وہ میری لڑکی کی شادی کے انتظامات کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتی تھی۔اس کے اوپرہاؤس ٹیکس اور درستگی چارج اور دیگر کو ادا کرنے کی ذمہ داری تھی۔میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کا بینک بیلنس اور دوسرے موجود نقد میری روزانہ کی ضروریات کو پورا کرنے کا واحد ذریعہ ہیں۔ میرے دوسرے تین بڑے بھائی سرکاری نوکری میں ہیں اور اپنی زندگیوں میں خوش ہیں۔ وہ لوگ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ اس کا نقد اور دوسرے زیورات اس کے حج بدل کے لیے دوں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اس طرح کی صورت حال کے اندراس کا قرض ادا کئے بغیر اور دوسری ذمہ داریاں جوکچھ بھی ہوں ان کو پورا کئے بغیر حج بدل کرنا جائز ہے؟
174 مناظرہم اس سال حج بیت اللہ شریف ادا کرنے کا قصد کر رہے ہیں۔ اس بابت مجھے دو سوال درپیش ہیں: (۱) احرام کا کپڑا (مردوں کے لیے بغیر سلی ہوئی چادر) اور اسکارف ایک چادر کے ساتھ عورتوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ کیا ہم یہی کپڑا (احرام) حج کے لیے جس کو ہم نے پہلے ہی سے عمرہ کے احرام میں چند مہینوں پہلے یا گزشتہ سال کے حج میں استعمال کیا ہے ، استعمال کرسکتے ہیں؟ (۲) اگر کوئی عورت حج کے دنوں حائضہ ہوجائے(آٹھ سے تیرہ ذی الحجہ تک)تو کیا اس کا حج قبول ہوگا؟ وہ طواف زیارت کیسے ادا کرے گی حتی کہ وہ پندرہویں ذی الحجہ کے بعد بھی پاک نہیں ہے؟
152 مناظرتین سال پہلے میں اپنے والد کو دیکھنے گیا جو کہ بہت بیمار تھے، میں نے اپنا ذہن بنایاتھا کہ میں واپسی پر عمرہ کروں گا، لیکن مجھے اپنے والد کے ساتھ زیادہ دنوں تک ٹھہرنا پڑا اور مجھے واپسی میں تاخیر ہوگئی اور میں عمرہ نہیں کرسکا۔ برائے کرم میری مدد کریں ، میں نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے اور اس غلطی سے کیسے نجات حاصل کرسکتا ہوں اور اللہ کی معافی حاصل کرسکتا ہوں؟
268 مناظربس سے عمرہ کرنے کے لیے جاتے وقت اکثر ڈرائیور
عرب ہوتے ہیں جو کہ شافعی مسلک پر عمل کرتے ہیں جو کہ جمع بین الصلاتین کرتے ہیں
اور اسی کے مطابق نماز ادا کرنے کے لیے بس روکتے ہیں۔ اور ان کو پانچوں وقت کی
نماز کو وقت پر ادا کرنے کے لیے بس رکوانے کے لیے وضاحت کرنا اور ان کو باور کرانا
بہت مشکل ہوتا ہے۔ وہ لوگ بہت زیادہ سخت طبیعت کے ہوتے ہیں۔ اس صورت حال میں ہم
احناف کو خاص وقت پر نما زادا کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ کیا اس طویل سفر میں ان
کی اتباع کرنے کے علاوہ کوئی او رراستہ نہیں ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔