• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 168188

    عنوان: میری والدہ میرا رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے مجھ سے سخت نفرت کرنے لگی ہے‏، ایسے میں مجھے كیا كرنا چاہیے؟

    سوال: حضرت، میں سخت پریشان ہوں، میری والدہ میرا رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے مجھ سے سخت نفرت کرنے لگی ہے، بہت تنگ ہیں مجھ سے ، مجھ سے طعنے برداشت نہیں ہوتے ، اللہ کے لیے آپ سے التجا ہے کہ میری بہت جلد اچھی جگہ شادی ہوجائے، اور اللہ اور رسول مجھ سے راضی ہوجائیں، اور مجھ میں رسول پاک والے اخلاق آجائیں، میں بہت وظیفے پڑھتی ہون اور دعائیں کرتی ہوں ، مگر شادی نہیں ہورہی ہے۔

    جواب نمبر: 168188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 668-536/B=05/1440

    والدہ محترمہ تو آپ کی ذمہ داروں میں سے ہیں انہیں کوشش کرکے کہیں نہ کہیں مناسب جگہ رشتہ ڈھونڈھنا چاہئے نہ یہ کہ آپ سے نفرت کریں اور آپ کو طعنہ دیں۔ آپ ہر فرض نماز کے بعد میں اپنے رشتہ کے لئے دعا کریں اور کبھی کبھی نماز جماعت پڑھ کر بھی دعا کرتی رہیں اور کثرت سے ” یَا جَامِعُ“ پڑھتی رہیں۔ اور گھر کے افراد ” یَا لَطِیْفُ“ پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ جلد اور اچھا رشتہ ملے گا۔ ہم بھی آپ کے لئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی جلد مناسب جگہ آپ کا رشتہ کرادے اور والدہ محترمہ کی نفرت اور طعنہ سے آپ کو بچائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند