• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 59116

    عنوان: کیا قرآنی آیت میں جو دعا ہے واحد کے صیغہ کو جمع صیغہ میں بدل سکتے ہیں؟

    سوال: (۱) کیا قرآنی آیت میں جو دعا ہے واحد کے صیغہ کو جمع صیغہ میں بدل سکتے ہیں؟مثال کے طوسرپر ” رب زدنی سے زدنا“۔ (۲) کیادعا میں بھی تجوید کی عایت رکھنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 59116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 727-581/D=7/1436-U (۱) قرآنی آیات میں جو دعائیں بصیغہٴ واحد وارد ہوئی ہیں انھیں دعا کے طور پر جمع کے صیغے کے ساتھ پڑھنا جائز ہے، بالخصوص مواقع اجتماع میں قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: عَمِّم في دعائک فإن بین الدعاء الخاص والعام کما بین السماء والأرض․ (رد المحتار: ۲/۲۳۵، ط زکریا) (۲) تجوید یعنی حروف کو ان کے مخارج اصلیہ اور صفاتِ لازمہ کے ساتھ ادا کرنا قرآن کریم پڑھنے کے لیے ضروری ہے، باقی قرآن وحدیث پر مشتمل دعاوٴں میں بھی تجوید کی رعایت رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند