• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 20917

    عنوان:

    میں پچپن سال کا ہوں اور تاخیر سے شادی کی وجہ سے میرے بچے چھوٹے چھوٹے ہیں۔ رہنے کو اپنا گھر بھی نہیں ہے۔ ڈرتا ہوں اگر مجھے کچھ ہوگیا تو بچوں کا اور ان کی تعلیم کا کیا ہوگا؟ بس زیادہ تفصیل کیا بتاؤں میں خود ہی اس کا ذمہ دار ہوں۔ برائے کرم مجھ کو دولت، صحت اور نوکری کے لیے کوئی خاص دعا بتائیں؟ میں نماز کا پابند نہیں ہوں۔ برائے کرم مجھ کو کچھ دعا بتائیں جو مجھ کو پکا نمازی بنادے۔آمین

    سوال:

    جواب نمبر: 20917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 528=451-4/1431

    آپ ہر صبح کو ۱۰۰ مرتبہ اور شام کو ۱۰۰ مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں:اللّٰہُمِّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ اول و آخر ۳،۳ بار درود شریف بھی پڑھ لیا کریں۔

    نماز پابندی کے ساتھ پڑھنے کا عزم کریں اور نماز کے بعد یہ دعا بھی کرتے رہیں: رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلَاةِ وَمِنْ ذُرِّیَّْتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند