• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 12214

    عنوان:

    کیا تبلیغی جماعتوں میں نکلنا او رتبلیغی گشتوں میں شامل ہونا جہاد فی سبیل اللہ میں شامل ہے؟ کیا اس کام میں شرکت کرنے سے اللہ کے راستے میں نکلنے کا اجر ملے گا؟

    سوال:

    کیا تبلیغی جماعتوں میں نکلنا او رتبلیغی گشتوں میں شامل ہونا جہاد فی سبیل اللہ میں شامل ہے؟ کیا اس کام میں شرکت کرنے سے اللہ کے راستے میں نکلنے کا اجر ملے گا؟

    جواب نمبر: 12214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 912=865/ب

    تبلیغ جماعت میں نکلنا کار ثواب ہے، اس میں مخلوق کو خالق سے جوڑنے کی محنت ہوتی ہے، اس سے پوری دنیا میں اشاعت دین کا کام ہورہا ہے، اس میں نکلنے کو فی سبیل اللہ کہا جاسکتا ہے، مزید تفصیل کے لیے مراجعت فرمائیں، حضرت شیخ الحدیث زکریا صاحب قدس سرہ کی کتاب: تبلیغی جماعت پر اعتراضات اور ان کے جوابات۔ (م عروس پبلیکیشنز دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند