• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 64432

    عنوان: جماعت میں نکلنے کے لیے منگیتر کو ترغیب دینا

    سوال: میرے منگیتر کو دین ک سیکھنے کا شوق ہے لیکن وہ جماعت میں جانے کی ضروت محسوس نہیں کرتے ، میں ان سمجھانے میں ناکام ہوچکی ہوں، کیا میں اس کو چھوڑ دوں؟

    جواب نمبر: 64432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 482-482/M=5/1437 نکاح سے پہلے منگیتر اجنبی کے حکم میں ہوتا ہے اس لیے ابھی اس سے بات چیت اور سمجھانے کا عمل موقوف رکھیں، نکاح کے بعد ان کی ذہن سازی کرسکتی ہیں، دین سیکھنے کے مختلف ذرائع ہیں ان میں سے ایک مفید اور آسان ذریعہ جماعت میں نکل کر سیکھنا ہے، شادی کے بعد شوہر کے مزاج وکام کا خیال کرتے ہوئے جماعت میں نکلنے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند