• >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 156267

    عنوان: کیا تبلیغ دین کے لئے ویڈیو بنانا یا بنوانا جائز ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کیا تبلیغ دین کے لئے ویڈیو بنانا یا بنوانا جائز ہے ؟ پہلے تو ناجائز ہونے کا فتوی دیا جاتا تھا، کیا اب اہل افتاء کی رائے بدل گئی ہے ، یا ابھی بھی وہی رائے ہے ،؟اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو شریعت کا اس پر کیا حکم لگے گا؟

    جواب نمبر: 156267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:231-192/M=3/1439

    سابقہ فتوے میں تبدیلی نہیں ہوئی ہے اب بھی عدم جواز کا ہی فتوی ہے، اگر کوئی فتوی کے خلاف کرتا ہے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند