• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 60614

    عنوان: محنت تبلیغی جماعت کے نام سے موسوم ہے اس محنت میں حصہ لینا فرض ہے؟

    سوال: مجھے یہ مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ آج کل کے زمانے میں جو محنت تبلیغی جماعت کے نام سے موسوم ہے اس محنت میں حصہ لینا فرض ہے؟اور اگر کوئی شخص اس محنت میں شریک نہ ہو تو ایسے شخص کا شریعت میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 60614

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 672-538/Sn=10/1436-U بہ قدر ضرورت دین سیکھنا فرضِ عین ہے اور دین کی نشر واشاعت فرضِ کفایہ ہے، ”تبلیغی جماعت“ بھی مدارس اور مکاتب کی طرح دین سیکھنے سکھانے کے مفید ذرائع ہیں، اگر کوئی شخص ”تبلیغی جماعت“ کے علاوہ کسی اور طریقے سے دین سیکھنے یا سکھانے میں مصرف ہے، ایسا شخص محض ”تبلیغی جماعت“ میں نہ جانے کی وجہ سے شرعاً قابل ملامت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند