• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 68764

    عنوان: تبلیغی جماعت کا کسی ایک مسجد میں ۱۰-۱۵/ دن رکنا صحیح ہے؟

    سوال: (۱) کیا تبلیغی جماعت کا کسی ایک مسجد میں ۱۰-۱۵/ دن رکنا صحیح ہے؟ (۲) کیا جماعت کا کسی بھی مسجد میں قیام کا کچھ وقت متعین ہے؟ (۳) اگر کوئی ۴۰/ دن (چلہ) کی نیت کر کے جماعت میں نکلے لیکن کچھ وجہوں سے ۴۰/ دن سے پہلے ہی واپس آجائے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا وہ گنہگار ہوگا؟

    جواب نمبر: 68764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1044-1015/SN=11/1437 (۱) جماعت کے لوگ اور اہلِ محلہ کی مصلحت متقاضی ہوتو ایک مسجد میں دس پندرہ دن بھی تبلیغی جماعت رک سکتی ہے۔ (۲) نہیں، یہ مبنی پر مصلحت ہے۔ (۳) اس میں کوئی حرج نہیں، اس کی وجہ سے وہ گنہ گار نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند