• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 46711

    عنوان: بزرگوں ،ولیوں اور نبیوں کی دعا میں اپنی دعا کیسے شامل کرسکتے ہیں؟

    سوال: بزرگوں ،ولیوں اور نبیوں کی دعا میں اپنی دعا کیسے شامل کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 46711

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1031-805/D=10/1434 اے اللہ میں ان بزرگوں کے وسیلہ سے دعا کرتا ہوں آپ قبول فرمالیں۔ اے اللہ ہماری دعائیں اپنے نیک بندوں کے طفیل اور ان کی برکت سے قبول فرمالے۔ اے اللہ میں ان تمام چیزوں کا سوال کرتا ہوں جن کا سوال کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور ان تمام چیزوں سے پناہ چاہتا ہوں جن سے پناہ چاہی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے۔ شامل کرنے سے آپ کا مقصد کچھ اور ہو تو اسے واضح کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند