• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 1112

    عنوان: کیا نومسلم کو جماعت میں بھیجنے کا صرفہ برداشت کرنا صحیح ہے؟

    سوال: حال ہی میں تین ہفتہ قبل ایک نیپالی ہندو نے اسلام قبول کیا۔ نو مسلم ہونے کی وجہ سے اس کے جذبات بہت بلند ہیں۔ وہ اسلام کے سلسلے میں جانکاری حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وہ چار مہینہ تبلیغ میں لگانے کے لیے تیار ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کے پاس ہوائی جہاز کے ٹکٹ اور چار ماہ کا خرچ تک نہیں ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا چار مہینے کے لیے کوئی شخص اس کا صرفہ برداشت کرسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 1112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  1063/هـ = 803/هـ)

     

    مقامی یا قریبی ذمہ دارانِ جماعتِ تبلیغ سے درخواست کریں وہ حضرات اس شخص کے حالات کو بذات خود مشاہدہ فرماکر جیسا اس کے لیے مناسب ہوگا بمشورہ نظم طے کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند