• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 1420

    عنوان:

    اگر کوئی ویب کیمرہ کے ذریعہ اسلام کی دعوت دے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والے ویب کیمرہ کے سلسلے میں پوچھنا چاہتا ہوں۔ اسلام میں ویب کیمرہ کا کیا حکم ہے؟ اگر کوئی ویب کیمرہ کے ذریعہ اسلام کی دعوت دے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 1420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1003/ ب= 946/ ب

     

    اگر ویب کیمرہ میں تصویریں بھی دکھائی دیتی ہوں تو اس کا استعمال جائز نہیں۔ اور اگر صرف آواز سنائی دیتی ہے تصویر ظاہر نہیں ہوتی ہے تو ویب کیمرہ کے ذریعہ اسلام کی دعوت دینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند