• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 601847

    عنوان:

    اگر كسی كی بیوی كہے كہ یہ بچے آپ كے نہیں‏، تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک عورت نے اپنے شوہر کے نکاح میں ہوتے ہوئے اپنے بچوں میں سے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کے بارے میں اپنے شوہر سے کہا کہ:"یہ دونوں بچے آپ کے نہیں ہیں" یعنی ان دونوں بچوں کے نسب کا اپنے شوہر سے انکار کر رہی ہے، جس کے بعد انہیں شوہر سے طلاق بھی ہو گء ہے دریافت طلب امر یہ ہے کہ ان بچوں کا نسب ان کے شوہر سے ثابت ہوگا یا نہیں مدلل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں. عین نوازش ہوگی جواب جلد عنایت فرمائیں تو نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 601847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 431-315/B=05/1442

     جب شوہر کے نکاح میں رہتے ہوئے وہ بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئی ہے تو وہ دونوں بیٹے اور بیٹی اسی شوہر کے بیٹے اور بیٹی قرار پائیں گے۔ بیوی کی بات بیہودہ ، لغو اور قابل توجہ نہیں ہے۔ بیوی کی بات خلاف اصول ہے اس لئے معتبر نہیں ہے۔ ان دونوں بچوں کا شوہر سے یعنی اپنے باپ سے نسب ثابت ہے اور وہ دونوں بچے اپنے باپ کی میراث میں وارث ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند