• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 10221

    عنوان:

    ایک عورت کو کچھ پریشانی کی وجہ سے مہینہ کے اکثر ایام میں مسلسل ماہواری جاری رہتی ہے۔ برائے کرم مشورہ دیں کہ کتنے دنوں کے بعد وہ نماز ادا کرسکتی ہے؟ برائے کرم شافعی فقہ کے مطابق جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    ایک عورت کو کچھ پریشانی کی وجہ سے مہینہ کے اکثر ایام میں مسلسل ماہواری جاری رہتی ہے۔ برائے کرم مشورہ دیں کہ کتنے دنوں کے بعد وہ نماز ادا کرسکتی ہے؟ برائے کرم شافعی فقہ کے مطابق جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 10221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 167=153/ ب

    دس دن ماہواری کا خون سمجھے اور ان دنوں میں نماز نہ پڑھے، باقی دن میں بیماری کا خون سمجھے اور ہرنماز کے وقت تازہ وضو کرکے نماز پڑھے، یہ ہم نے حنفی مذہب کے مطابق لکھا ہے۔ شافعی مسلک معلوم کرنے کے لیے شافعی علماء کی طرف رجوع فرمائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند