• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 610865

    عنوان:

    حمل كی حالت میں دودھ پلانا؟

    سوال:

    سوال : محترم میرا سوال ہے کہ کسی دوست کے گھر میں امید ہے جبکہ ان کا 9 ماہ بچہ جو دودھ پی رہا ہے تو پیٹ میں پل رہے بچے کو تین ماہ کا ہوجانے تک ہم نے سنا ہے کہ پہلے بچے پہ اس کا دودھ حرام ہوجاتا ہے۔ براہ مہربانی ہمیں بتائیں کہ کیا بچے کا دودھ بند کرنا چاہیے؟ اس لیے کہ پیٹ میں پل رہے بچے کی عمر تین ماہ ہوچکی ہے یا بچے کو دودھ پلایا جا سکتا ہے اس کے باوجود بھی؟

    جواب نمبر: 610865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 867-416/B-Mulhaqa=09/1443

     آپ نے جو بات سنی ہے‏، وہ صحیح نہیں ہے‏، یہ من گھڑت ہے‏، بچے كو دودھ پلایا جاسكتا ہے‏، شرعاً اس میں كچھ حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند