• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 53194

    عنوان: میں انگلینڈ میں رہتاہوں۔ میری بیوی پانچ ماہ کی حاملہ ہے۔ کل مجھے کسی نے بتایا کہ اگر تم بیٹا چاہتے ہو اس حمل میں تو دعا کرلو کہ میں نے ان شاء اللہ جو کچھ ہو گا محمد نام رکھوں گا۔ کیا میں اب بھی نیت کرلوں تو میرے لیے صحیح ہے جب کہ حمل کے پانچ مہینہ گزر چکے ہیں؟

    سوال: (۱) میں انگلینڈ میں رہتاہوں۔ میری بیوی پانچ ماہ کی حاملہ ہے۔ کل مجھے کسی نے بتایا کہ اگر تم بیٹا چاہتے ہو اس حمل میں تو دعا کرلو کہ میں نے ان شاء اللہ جو کچھ ہو گا محمد نام رکھوں گا۔ کیا میں اب بھی نیت کرلوں تو میرے لیے صحیح ہے جب کہ حمل کے پانچ مہینہ گزر چکے ہیں؟ (۲) یہاں انگلینڈ میں ڈاکٹر بچہ ہونے سے پہلے بتادیتے ہیں ویڈیو کے ذریعہ کہ بیٹا ہے یا بیٹی؟ کیا یہ شرک اور گناہ کی بات ہے؟ کیا اس پر میں مکمل یقین کرسکتاہوں؟ (۳) پہلو راست کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ بیوی کا پیٹ یا پھر بازو وغیرہ؟ آپ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    جواب نمبر: 53194

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 948-634/L=7/1435-U (۱) یہ کسی کا عمل ہوگا، شریعت سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ (۲) یہ شرک کی بات نہیں، اور نہ ہی یہ آیت قرآنی کے مخالف ہے، البتہ ویڈیو کرانے میں بیوی کے جسم کو کھولنا یا اس کی نمائش کرانا پایا جاتا ہے جو بلاضرورت ناجائز اور گناہ ہے، نیز اس پر قطعی طور پر یقین نہیں کیا جاسکتا، غلطی کا احتمال رہتا ہے۔ (۳) مقصد سوال واضح نہیں ہے۔ ================== پہلو کے معنی مختلف ہوتے ہیں، مثلاً کروٹ، بغل، بازو، سمت اور راست کے معنی داہنے پس پہلو راست کے معنی ہوئے داہنے کروٹ۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند