• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 43665

    عنوان: بیوی كے پیسوں پر شوہر كا حق نہیں

    سوال: کیا بیوی کے تمام پیسوں پر شوہر کا حق ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ کیا شوہر بیوی سے اسکے پیسے مانگ سکتا ہے اور بیوی انکار کر دے تو شوہر کیا کرے؟

    جواب نمبر: 43665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 243-243/M=2/1434 بیوی کے پیسوں پر شوہر کا حق نہیں، بیوی اپنے پیسوں کی خود مالک ہے، شوہر زبردستی نہیں لے سکتا، ہاں بطور قرض مانگ سکتا ہے، اور بیوی اپنی خوشی سے ہبہ بھی کرسکتی ہے، لیکن اگر بیوی دینے سے انکار کرے تو شوہر کو جبراً لینے کا اختیار نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند