• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 17709

    عنوان:

    آج کل کچھ نازیبا واقعات بہو اور سسر کے متعلق سنے ہیں۔ کیا ایسے فتنے سے بچنے کے لیے بہو اورسسر کے درمیان پردہ بہتر نہیں؟

    سوال:

    آج کل کچھ نازیبا واقعات بہو اور سسر کے متعلق سنے ہیں۔ کیا ایسے فتنے سے بچنے کے لیے بہو اورسسر کے درمیان پردہ بہتر نہیں؟

    جواب نمبر: 17709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1877=247tb=12/1430

     

    شرعاً تو پردہ بہو اور سسر کے درمیان نہیں ہے، لیکن اگر آپ فتنے سے بچنے کے لیے انتظاما اور سیاسةً پردہ کرادیں تو اس کی گنجائش ہے، عصمت کی حفاظت ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند